خبرنامہ خیبر پختونخوا

پی کے8عوام نےاحتجاجی سیاست کرنےوالوں کے منہ پرطمانچہ ماراہے:مسلم خان

پشاور:( اے پی پی )مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر مسلم خان نے کہاہے کہ پی کے 8میں (ن) لیگ کے امیدوارکی کامیابی عوام کی نوازشریف اوران کے نمائندوں پر اعتماد کامظہر ہے‘ پختون قوم باشعور ہوچکی ہے وہ عملی کام کرنے والے اور صرف نعرے لگانے والوں میں فرق جان چکی ہے اس لیے عوام نے پی کے 8 میں ترقی کو ووٹ دیکر احتجاجی سیاست کو مسترد کردیا۔ ضمنی الیکشن میں عوام نے نوازشریف کی کارکردگی اطمینان کااظہار کرتے ہوئے ان کی پالیسیوں کو ووٹ دیکر تبدیلی کے نعروں اور احتجاجی سیاست کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ مارا ہے۔