خبرنامہ خیبر پختونخوا

چارسدہ،راولپنڈی:پولیس کا سرچ آپریشن،30 افراد گرفتار

چارسدہ:(اے پی پی) چارسدہ اور راولپنڈی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران چھ اشتہاری ملزمان، بیس افغان باشندوں اور چار مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق چارسدہ میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران چھ اشتہاری ملزمان اور بیس افغان باشندوں کو گرفتار کرلیاجبکہ راولپنڈی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھاو¿نی کے علاقے کمال آباد میں کارروائی کرتے ہوئے چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔حراست میں لے جانے والوں میں رحمت اللہ، وحید اللہ، اکبر شاہ اور وزیر شاہ شامل ہیں، جب کہ ان افراد کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے بتایا گیا ہے ، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔