خبرنامہ خیبر پختونخوا

چارسدہ، سرو میں پا ک آرمی،ایف سی اور پولیس کا مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

چارسدہ (ملت + آئی این پی) سرو میں پا ک آرمی اور پولیس کے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنکے دوران12مشتبہ افراد گرفتارکر لئے گئے۔ ان کے قبضے سے10دستی بم ، 11ایس ایم جی ، 10شارٹ گن ، 82میگزین ، ، 22پستول،1800کارتوس برآمد کئے گئے۔ تھانہ سروکلے میں سیکورٹی فورسز، ایف سی اور پولیس نے مشترکہ آپریشن میں حصہ لیا۔ گرفتار افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا۔