خبرنامہ خیبر پختونخوا

چارسدہ؛ پولیس چوکی کے قریب دھماکہ

چارسدہ: (آئی این پی ) رجب روڈ پر تھانہ سٹی کی حدود میں پولیس چوکی کے قریب دھماکہ ہوا جس کے باعث ٹی ایم اے کے 4اہلکار شدید زخمی ہوگئے ہیں،زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو رجب روڈ پر تھانہ سٹی کی حدود میں پولیس چوکی کے قریب دھماکہ ہوا جس میں ٹی ایم اے کے 4اہلکار شدید زخمی ہوگئے ہیں،زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی،اس کے علاوہ جائے حادثہ پر بم ڈسپوزل سکواڈ اور دیگر اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔(خ م)