خبرنامہ خیبر پختونخوا

چارسدہ:فائرنگ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرسمیت2 افراد زخمی

چارسدہ:(اے پی پی)چارسدہ میں پولیس فائرنگ سے بنوں کے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سمیت دو افراد زخمی ہوگئے- پولیس کے مطابق چارسدہ میں اسمگلنگ کی گاڑیوں کی روک تھام کیلئے ناکہ بندی کررکھی تھی۔ اس دوران بنوں کے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دولت خان کی گاڑی کو خانماہی پولیس نے ناکے پر رکنے کا اشارہ کیا گیا لیکن گاڑی نہ روکی گئی جس پر پولیس نے تعاقب کے بعد فائرنگ کردی۔ایڈ یشنل اسسٹنٹ کمشنر اپنے محافظ اور ڈرائیور سمیت زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔