خبرنامہ خیبر پختونخوا

چارسدہ ، خانہ شماری کا عمل 15 مارچ جبکہ مردم شماری 18 مارچ سے شروع کی جائیگی

چارسدہ (ملت + آئی این پی) چارسدہ میں خانہ شماری کا عمل 15 مارچ جبکہ مردم شماری 18 مارچ سے شروع کی جائیگی۔ڈپٹی کمشنر چارسدہ طاہر ظفر عباسی تمام امور کی نگرانی کرینگے جبکہ پاک فوج کے جوان اور پولیس مردم شماری کرنے والے اساتذہ کرام کے ہمراہ ڈیوٹی سرانجام دینگے اس مقصد کیلئے اساتذہ کو باقاعدہ ترتیب دی جارہی ہے ڈپٹی کمشنر چارسدہ طاہر ظفر عباسی نے ضلع بھر کے عوام سے کہا ہے کہ وہ مردم شماری کرنے والے ٹیموں کو درست معلومات فراہم کرنے کے ساتھ عملے سے تعاون کریں تاکہ اس عمل کو بہتر اور پر امن طریقے سے مکمل کیا جاسکے ہر تحصیل کا اسسٹنٹ کمشنر ایریا سپرٹنڈنٹ ہوگا۔