خبرنامہ خیبر پختونخوا

چارسدہ; غیرت کے نام پر بھائی کے ہاتھوں پانچ بچوں کی ماں قتل

چارسدہ; غیرت کے نام پر بھائی کے ہاتھوں پانچ بچوں کی ماں قتل
چارسدہ:(ملت آن لائن) شیرپاو میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت2 افراد قتل کردیئے گئے۔ چارسدہ کے علاقے شیرپاو میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2 افراد قتل کردیئے گئے۔ ملزم بھائی نے اپنی بہن کو دوسرے شخص کے ساتھ دیکھ کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں ہی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی خاتون 5 بچوں کی ماں تھی، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔