خبرنامہ خیبر پختونخوا

چارسدہ: مکان کی چھت گرنے سے 3 سالہ بچی جاں بحق

چارسدہ(اے پی پی) چارسدہ کے علاقہ بھادر کلی میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 3 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی ۔ رات سے جاری موسلادھار بارش کی وجہ سے تحصیل تنگی کے علاقہ بھادر کلی میں کچے بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 3سالہ بچی جاں بحق ہو گئی ۔ واقعے میںبچی کی والدہ اور 5سالہ بھائی بھی زخمی ہو ئے۔ دونوں زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی خاتون کی حالت تشویش ناک ہے۔