خبرنامہ خیبر پختونخوا

چارسدہ میں دھماکےکیخلاف ملک بھرمیں وکلاء کی ہڑتال

اسلام آباد:(اے پی پی) چارسدہ کچہری میں دھماکے کے خلاف ملک بھر میں وکلاء کی ہڑتال جاری ہے،چارسدہ کچہری حملے کے خلاف خیبرپختونخوا کی تمام عدالتوں میں وکلاء نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا،جبکہ ہڑتال کے باعث جیل سے قیدیوں کو عدالتوں میں پیش نہیں کیا گیا،وکلاء برادری نے عدالتوں میں احتجاج کرتے ہوئے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ وکلاء تنظیموں کی اپیل پر وکلاء نے کراچی میں بھی عدالتی کارروائیوں کو بائیکاٹ کیا گیا،کراچی میں سندھ ہائیکورٹ، سٹی اورملیر کورٹ میں وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے،سندھ کے دیگر شہروں میں بھی وکلاء نے ماتحت عدالتوں کا بائیکاٹ کیا،وکلا رہنما کا کہنا ہے کہ حکومت وکلاء کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کی جانب سے بھی عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا اور وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے،پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا گیا۔ اسلام آباد میں سپریم کورٹ،اسلام آباد ہائی کورٹ،ایف ایٹ کچہری سمیت تمام عدالتوں میں وکلاء نے علامتی ہڑتال کی،وکلاء اہم مقدمات میں سیاہ پٹیاں باندھ کر پیش ہوئے۔