خبرنامہ خیبر پختونخوا

چارسدہ میں غیرت کےنام پردوبہنیں قتل

چارسدرہ(آئی این پی)جہالت اور نام نہاد غیرت کے نام پر بھائی نے دو بہنوں کو قتل کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے علاقے ترنگزئی میں بھائی نے اپنی دو نوجوان بہنوں کو موبائل فون پر کسی سے بات کرتے ہوئے دیکھ لیا۔بہنوں کو موبائل فون پر باتوں کرتے دیکھ کر بھائی طیش میں آگیا اور اس نے فائرنگ کرتے ہوئے دونوں بہنوں کو قتل کر دیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔