خبرنامہ خیبر پختونخوا

چارسدہ میں 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار

چارسدہ:(اے پی پی) چارسدہ میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان سے تین مبینہ دہشتگردوں گرفتار کرلیا۔ کارروائی چارسدہ کے علاقہ مندنی میں رات گئے کی گئی۔ سیکیورٹی فورسز نے ایک خفیہ اطلاع پر ایک مکان پر چھاپا مارا جہاں سے تین مبینہ دہشتگردوں کی گرفتاری عمل میں آئی۔ گرفتار ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے جن کی شناخت امداد اللہ، ہاشم اور محمدنبی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ تینوں ملزمان کو پوچھ گچھ کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔