خبرنامہ خیبر پختونخوا

چارسدہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا مشترکہ سرچ آپریشن ،12مشتبہ افراد گرفتار

چارسدہ (ملت + آئی این پی) پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے جمعہ خان کرونہ کے علاقے میں مشترکہ سرچ آپریشن کرکے 12مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے،مشتبہ افراد سے 11رائفل،22پستول10دستی بم،82میگزین سمیت 1760گولیاں برآمد کرلیں ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے جمعہ خان کرونہ کے علاقے میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا جس میں 12مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ۔پولیس حکام کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران مشتبہ افراد سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا جس میں 11ایم جی،11رائفل،22پستول10دستی بم،82میگزین سمیت 1760گولیاں برآمد کرلیں ہیں۔ذرائع کے مطابق زیرحراست افراد کومزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔