خبرنامہ خیبر پختونخوا

چارسدہ: کچہری گیٹ پرشوہرکی فائرنگ سے بیوی ہلاک

چارسدہ:(اے پی پی) چارسدہ میں عدالت گیٹ کے قریب فائرنگ کرکے ایک شخص نے اپنی بیوی کو قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ اپنے شوہر کیخلاف تنسیخ نکاح اور حق مہر کے معاملے پر مقدمے کی پیروی کے لیے عدالت آرہی تھی۔خاتون جیسے ہی عدالتی گیٹ پر پہنچی تو اس کے شوہر نے اس پر فائرنگ کردی۔