خبرنامہ خیبر پختونخوا

چار مغویوں میں سے ایک فرار ہو کر افغانستان سے پاکستان پہنچ گیا

پشاور(اے پی پی)چند روز قبل افغانستان میں اغوا ہونے والے چار پاکستانیوں میں سے ایک مغوی فرار ہو کر واپس پاکستان پہنچ گیا۔ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اپر کرم شاہد علی خان کے مطابق 12 مارچ کو افغانستان کے سرحدی علاقہ شرینو چھپر سے گاڑی سمیت اغوا ہونےوالے چار مغویوں میں سے ایک مغوی ساجد حسین فرار ہو کر کرم ایجنسی پہنچ گیا ہے ۔دیگر مغویوں کی بازیابی کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں ۔ فرار ہوکر واپس آنے والے ساجد حسین کے مطابق اغواء کار انہیں خودکش جیکٹ پہناکر اور تیز دھار آلے دکھا کر قتل کرنے کی دھمکی دیتے رہے اور کہتے رہے کہ آپ لوگوں کے ایک ایک کروڑ روپے مل جائیں تو چھوڑ دیا جائے گا۔ ساجد حسن نے انکشاف کیا کہ بنوں سے اغواء کئے دو افراد بھی وہاں رک گئے تھے۔