خبرنامہ خیبر پختونخوا

چترال، اپر دیر، لوئر دیر، مالاکنڈ اور باجوڑ سمیت گرد و نواح میں 5.1شدت کے زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) چترال، اپر دیر، لوئر دیر، مالاکنڈ اور باجوڑ سمیت گرد و نواح میں 5.1شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ چترال، اپر دیر، لوئر دیر، مالاکنڈ اور باجوڑ سمیت گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ رات کی تاریکی میں زلزلے سے گھروں کے لرز جانے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلے آسمان تلے جمع ہوگئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 اور گہرائی 68 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔