خبرنامہ خیبر پختونخوا

چترال:برفانی تودے کے نیچے سے مزید دو لاشیں نکال لی گئیں

چترال:(آئی این پی )چترال میں برفانی تودے کے نیچے دبے مزید دو طلبا کی لاشیں بارہ دن بعد نکال لی گئیں، تودے کی زد میں آنے والے تین طالب علموں کی لاشیں نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق چترال کے علاقے کریم آباد سوسوم میں اٹھارہ مارچ کو برفانی تودے کے تلے تیرہ طالب علم دب گئے تھے۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت چار بچوں کو بحفاظت نکال لیا تھا، جبکہ نوطالب لاپتہ ہوگئے تھے، چار طالب علموں کی لاشیں کچھ روز پہلے نکال لی گئیں تھی،جبکہ مزید دو طالب علموں کی لاشیں بدھ کی شام نکال لی گئیں،ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق برفانی تودے دبے مزید تین طالب علموں کی لاشیں نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

Post navigation