خبرنامہ خیبر پختونخوا

چترال:تودےتلے دبے 6طلبہ کی تلاش کا کام روک دیاگیا

چترال:( آن لائن )چترال میں برفانی تودےتلے دبے ہوئے 6طلبہ کو نکالنے کا کام روک دیاگیا ہے۔بلوچستان کے کچھ علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے ۔محکمہ موسمیات نے پنجاب ،خیبرپختونخوا اور کشمیر کے کچھ علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ چترال اور ملحقہ علاقوں میں وقفہ کے بعد بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جس کے بعد سوسم کے علاقہ میں برفانی تودے میں دب جانے والے 6 طلبہ کی تلاش کا کام روک دیاگیا ہے ۔ سوات میں6روز قبل مانکیال کے مقام پر برفانی تودہ گرنے سے بحرین اور کالام کے درمیان بند ہوجانے والی سڑک آج بھی بند ہے۔