خبرنامہ خیبر پختونخوا

چترال اور اس کے گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے، خیریت رہی

چترال (ملت + آئی این پی) چترال اور اس کے گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کسی بھی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ منگل کی شام چترال اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.3 ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلہ کی گہرائی 219 کلو میٹر اور مرکز چترال کے 32 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا زلزلے کسی جان و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔