خبرنامہ خیبر پختونخوا

چترال اور گرد و نواح میں 5.3 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) چترال اور گرد و نواح میں 5.3 شدت کے زلزلے کے محسوس کئے گئے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق جمعرات کی صبح چترال شہر اور گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث خوف ہراس پھیل گیا اور لوگوں کی بڑی تعداد کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں 60 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔