خبرنامہ خیبر پختونخوا

چترال: رمضان المبارک میں بھی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

چترال: ( اے پی پی )چترال میں رمضان المبارک کے میں بھی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے روزہ داروں کو افطاری و سحری کے اوقات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ چترال کے مضافاتی علاقوں سینگور، شاہ میران دیہہ، بلچ، میران دیہہ۔ لوٹ دیہہ وغیرہ میں دن بھر بجلی نہیں ہوتی ٗ بارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ کے بعد شام کو بجلی آتی ہے اور پھر ساری رات بجلی نہیں ہوتی بعد ازاں صرف سحری کے وقت کچھ دیر کے لئے بجلی آتی ہے اور صبح سویرے پھر غائب ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے کاروبار زندگی ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے ٗ چترال کے عوامی و سماجی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چترال میں بجلی کی مسلسل بندش کا مناسب حل تلاش کیا جائے اور عوام کو مشکلات سے نجات دلائی جائے۔