خبرنامہ خیبر پختونخوا

چترال سمیت بیشتر بالائی علاقوں میں بارش و برفباری تھم گئی

اسلام آباد:(اے پی پی)استور کے پہاڑوں پر برفباری سے موسم مزید سرد ہوگیا ہے،چترال سمیت بیشتر بالائی علاقوں میں 4 روز بعد بارش اور برفباری تھم گئی ہے، ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک ہے ۔گلگت بلتستان کے ضلع استور میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے ،غذر اور ملحقہ علاقوں میں بارش اور برفباری کے بعد موسم شدید سرد ہے ۔چترال میں 4 روز سے جاری بارش اور برفباری کے بعد موسم صاف ہے ،لواری ٹنل کو آج ٹریفک کی آمد و رفت کیلئے کھولے جانے کا امکان ہے۔ لوئر دیر کے بالائی علاقوں میں برفباری اوربارشیں تھم گئی ہیں ،تاہم موسم ابر آلود ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر،اسلام آباد، گوجرانوالہ ڈویژن ، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان ڈویژن اور گلگت بلتستان اور میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں برفباری کا امکان ہے۔