خبرنامہ خیبر پختونخوا

چترال سے اسلام آباد آنے والا پی آئی اے کا طیارہ لاپتہ

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) پاکستان ایئر لائن (پی آئی اے) کا ایک طیارہ لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا یہ طیارہ چترال سے اسلام آباد آ رہا تھا کہ اچانک غائب ہو گیا۔ طیارے میں 30 سے زائد مسافر اور 4 عملے کے ارکان سوار ہیں۔ اس طیارے نے تقریباً ساڑھے پانچ بجے اسلام آباد پہنچنا تھا تاہم ابھی تک اس کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ نہیں ہو پا رہا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق طیارے کے فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔ سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق طیارے سے آخری بار حویلیاں کے قریب رابطہ ہوا، اس کے بعد اچانک رابطہ منقطع ہو گیا۔