خبرنامہ خیبر پختونخوا

چنیوٹ میں رمضان شوگرمل میں لگی آگ پرقابو پا لیا گیا

چنیوٹ: (اے پی پی) بھوانہ میں جھنگ روڈ پر واقع شوگر ملز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے اٹھنے والے دھوئیں کے سیاہ بادل دور تک دکھائی دئیے۔ آگ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو کی 6 گاڑیاں پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کی کوششوں میں حصہ لیا۔ 2 گھنٹے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ ملز کے پاور پلانٹس کے حصے میں لگی۔ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔