خبرنامہ خیبر پختونخوا

چوہا تو مار دیا ،اب انعام کون دے گا؟

پشاور:(اے پی پی)صوبائی دارالحکومت میں چوہوں کے سرکی قیمت تو مقررکردی گئی لیکن شہری پریشان ہیں کہ چوہے مار کر یہ انعامی رقم وصول کہاں سے کریں گے۔ ضلعی انتظامیہ کے اعلان کے بعد شہریوں نے چوہا مار مہم کیلئے کمر کس لی ۔کسی نے ڈنڈا اٹھا کرچوہے کومار گرایا تو کسی نےغبارے کے ساتھ ہوا میں اڑا کرانتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا لیکن اب پریشان ہیں کہ انعامی رقم کہاں سے ملے گی۔ ضلعی انتظامیہ کا موقف ہے کہ فنڈزکے اجراء میں کچھ تاخیر ہے لیکن چوہے مارنے والے شہریوں کوانعام سے ضرور نوازا جائے گا۔ گزشتہ روز کنمٹونمنٹ بورڈ نے بھی چوہے مارنے پر انعامی رقم کا اعلان کیا تھا۔