خبرنامہ خیبر پختونخوا

چوہدری نثار پر پیپلزپارٹی کے الزامات مسترد کرتے ہیں، خلیل خٹک

پشاور:(ملت+اے پی پی)پاکستان مسلم (ن) کے صوبائی رہنما خلیل خٹک نے پیپلزپارٹی کی جانب سے چوہدری نثار پر الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نڈر اور ایماندار شخصیت ہیں جس سے پیپلزپارٹی کو پریشانی ہے‘ انہوں نے کہاکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سابق صوبائی وزیر معدنیات ضیاء اﷲ آفریدی کے الزامات کا نوٹس کیوں نہیں لیتے۔ سچ بولنے پر ضیاء اﷲ آفریدی کو سزادی گئی‘ انہوں نے کہاکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ڈی جی نیب ضیاء اﷲ آفریدی کے الزامات کانوٹس لیکر فوری طورپر وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو انصاف کے کٹہرے میں لائے‘ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پنجاب حکومت پر انگلی اٹھانے سے پہلے اپنے صوبے کی حالت بہتر بنائے اور کرپشن کا خاتمہ کرے کیونکہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے گزشتہ ادوار کے تمام کرپشن کے ریکارڈز توڑ دیئے ہیں جتنی کرپشن صوبہ خیبرپختونخوا میں ہوتی ہے اتنی کرپشن ملک کے دوسرے صوبے میں نہیں ہوتی۔