خبرنامہ خیبر پختونخوا

چینی سرمایہ کاروں کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، وزیر اطلاعات

بیجنگ (ملت آن لائن + آئی این پی) وزیر اطلاعات کے پی کے مشتاق غنی نے کہا ہے کہ , غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، سیکورٹی کیلئے خصوصی فورس کی تشکیل کی منظوری دے دی ہے، اس کیلئے 5 ہزار اہلکار بھرتی کیے جائیں گے۔ بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کے پی کے حکومت نے چینی سرمایہ کاروں کو سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے, غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا, وزیراعلی پرویز خٹک نے خصوصی فورس کی تشکیل کی منظوری دے دی ہے خصوصی فورس کے لیے 5 ہزار اہلکار بھرتی کیے جائیں گے۔ مشتاق غنی نے کہا خصوصی فورس کے اہلکاروں کو بہترین پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جائے گی,خصوصی فورس کا کام صرف غیر ملکی سرمایہ کاروں‘منصوبوں کی سکیورٹی ہو گا،پولیس بوقت ضرورت خصوصی فورس کی معاونت کرے گی ۔