خبرنامہ خیبر پختونخوا

ڈسٹرکٹ کونسل کےاجلاس کے دوران رہنما کا قمیض پھاڑ کراحتجاج

پشاور:(آئی این پی) ڈسٹرکٹ کونسل کے اجلاس کے دوران بجٹ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اے این پی کے رکن صفدر باغی نے اپنی قمیض پھاڑ کر احتجاج کیا۔ پشاور میں ڈسٹرکٹ کونسل کا اجلاس جاری تھا کہ اے این پی کے رکن صفدر باغی نے بلدیاتی اداروں کے بجٹ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں ناظم اعلیٰ کے لئے تو صوابدیدی فنڈز رکھی رکھی گئی ہے لیکن عوامی فلاح و بہبود کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے۔ صفدر باغی نے احتجاجاً اپنی قمیض پھاڑ دی اور ڈسٹرکٹ کونسل کا اجلاس چھوڑ کر چلے گئے، اے این پی رہنما کے احتجاج کے باعث اجلاس بدنظمی کا شکار ہوگیا، دیگر اراکین نے صفدر باغی کو منا کر واپس لانے کی بھرپور کوشش کی تاہم انھوں نے اجلاس میں شرکت سے صاف انکار کردیا جس کے بعد اجلاس کی کارروائی ملتوی کرنا پڑی۔