خبرنامہ خیبر پختونخوا

ڈیرہ اسماعیل خان: مسافر بس کے کھائی میں گر نے سے 8افراد جاں بحق ‘ 5شدید زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (ملت + آئی این پی) کوہ سلیمان کے قریب تیز رفتاری کے باعث مسافر بس کھائی میں گر گئی ‘ 8افراد جاں بحق ‘ 5شدید زخمی ہوگئے۔ بدھ کو ڈیرہ اسماعیل خان میں کوہ سلیمان کے قریب تیز رفتاری کے باعث مسافر بس کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق جبکہ پانچ شدید زخمی ہوگئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔