خبرنامہ خیبر پختونخوا

ڈیرہ بگٹی: مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے 4 کیمپ تباہ

ڈیرہ بگٹی: (ملت+اے پی پی) سکیورٹی حکام کے مطابق، کارروائی پیر کوہ، چھبدر اور کھنڈور میں کی گئی۔ کارروائی کے دوران شرپسندوں کے 4 کیمپ تباہ کر دیئے گئے جبکہ بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔ برآمد شدہ اسلحے میں مشین گنیں، راکٹ لانچر، بارودی مواد اور گرنیڈ لانچر شامل ہیں۔