خبرنامہ خیبر پختونخوا

ڈیرہ غازی خان کی ‘دیوہیکل چارپائی’ لوگوں کی توجہ کا مرکز

ڈیرہ غازی خان کی ‘دیوہیکل چارپائی’ لوگوں کی توجہ کا مرکز
پشاور:(ملت آن لائن)بیٹھک اور برآمدوں میں یا گھروں کے باہر چارپائی رکھ کر وہاں دوست احباب کی محفلیں جمانا پاکستانی معاشرے میں عام ہے۔ صوبہ پنجاب کے تاریخی شہر ڈیرہ غازی خان کا بھی شاید ہی کوئی محلہ یا علاقہ ایسا ہو جہاں پر بڑی چارپائی نہ رکھی گئی ہو، تاہم خیابان سرور میں ایک ‘دیوہیکل چارپائی’ موجود ہے جسے مقامی زبان میں ‘ہماچہ’ کہتے ہیں۔ یہ ہماچہ گزشتہ 20 سال سے یہیں رکھا ہے، جس پر بیک وقت 60 سے 80 افراد باآسانی بیٹھ سکتے ہیں۔ علاقہ مکینوں کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کی سب سے بڑی چارئی ہے اور اسے ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا جانا چاہیے۔