خبرنامہ خیبر پختونخوا

ڈی آئی خان؛ فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

ڈی آئی خان؛ فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان: (ملت آن لائن) ٹریفک حادثات اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق تین زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پروا کے علاقہ ماہڑہ اڈہ پر پچیس سالہ نوجوان ثمر عباس ولد غلام شبیر قوم بلوچ سکنہ کچہ ہزارہ زوہیب میڈیکل کے اند ر موجو د تھا کہ اس دوران موٹرسائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح افراد وہاں آئے اور اس پر اندھا دھند فائرنگ کرکے اسے گولیوں سے چھلنی کر دیا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔ہے۔درابن روڈ گنڈی عاشق کے قریب روڈ پر کرش فیکٹریوں کی دھول اور خاکے کی تہہ جمع ہونے سے پھسلن کے باعث موٹرسائیکل سوار نوجوان عبداللہ اور عبدالشکور ساکنان اسلامیہ کالونی ڈیرہ پھسل کر سڑک پر جاگرے جس سے وہ دونوں بھائی شدید زخمی ہوگئے جن میں سے ایک بھائی عبداللہ سر پر شدید چوٹ لگنے کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پروا روڈ وینسم کالج کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل سوار بے قابو ہوکر چنگ چی کے ساتھ جاٹکرایا جس کے نتیجے میں چنگ چی ڈرائیور اسلم ولد احمد نواز اعوان سکنہ لکھرا اور چنگ چی سوار المر بیگ ولد انور خان بھٹنی سکنہ شاہ عالم ٹانک شدید زخمی ہوگئے۔