خبرنامہ خیبر پختونخوا

ڈی آئی خان میں فائرنگ،4افرادجاں بحق

ڈی آئی خان:(اے پی پی)ڈی آئی خان میں فائرنگ کے 2مختلف واقعات میں 2 وکلاء اور ٹیچر سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ،ڈی آئی خان کےعلاقے شمعون چوک کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کا دوسرا واقعہ مریالی موڑ کے قریب پیش آیا۔ پولیس نےفائرنگ کے دونوںو واقعات کی انکوائری شروع کردی ہے