خبرنامہ خیبر پختونخوا

ڈی آئی خان واقعہ؛ریحام خان کے متاثرہ لڑکی کے گھرجانے پردھمکیاں

ڈی آئی خان واقعہ؛ریحام خان کے متاثرہ لڑکی کے گھرجانے پردھمکیاں
ڈی آئی خان:(ملت آن لائن) سماجی کارکن اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کے اسٹاف کو مظلوم لڑکی سے ہمدردی کے لیے اس کے گھر جانے کی پاداش میں دھمکیاں ملنے لگیں۔دو رور قبل پی ٹی آئی چیئرمین کی سابق اہلیہ اور سماجی کارکن ریحام خان ڈی آئی خان میں سرعام برہنہ کر کے گھمائی جانے والی مظلوم لڑکی سے ملنے اس کے گھر پہنچی تھیں۔ میڈیا سے گفتگو میں ریحام خان نے خیبرپختونخواہ کی گڈ گورننس کے دعوؤں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ سولہ سالہ بچی پر ظلم ہوامگر تھانے گئی تو صوبے کی مثالی پولیس کا ایس ایچ او اسے گالیاں دیتا ہے۔ ریحام نے معاملے میں پی ٹی آئی کے وزیرعلی امین گنڈا پور کا نام آنے اور ان کی جانب سے ملزمان کی پشت پناہی کیے جانے کی بھی نشاندہی کی تھی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ریحام خان کے اس اقدام کو خاصا سراہا گیا ،مگر ٹوئٹر صارفین کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ آپ نے اچھا کام کیا مگر اب ذہنی طور پرتیاررہیں کیونکہ بے نقاب کرنے پر یہ آپ سے بدلہ لیں گے۔