خبرنامہ خیبر پختونخوا

ڈی آئی خان پولیس کا کریک ڈاؤن‘ 9 گرفتار‘ غیر قانونی اسلحہ برآمد

ڈی آئی خان پولیس کا کریک ڈاؤن‘ 9 گرفتار‘ غیر قانونی اسلحہ برآمد
ڈیرہ اسماعیل خان۔: (ملت آن لائن)کینٹ پولیس نے شہر میں اسلحہ ڈیلرزکے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کرکے 9 دکانداروں کو گرفتار کرلیاگیا ۔ پولیس نے ایک کلاشنکوف ،15 رپیٹر بارہ بور ،14 پسٹل تیس بور ،5 پسٹل نائن ایم ایم ،4 رائفل مختلف بور،ایک بندوق بارہ بور اور بارہ سو سے زائد مختلف بور کارتوس برآمد کرکے 9 اسلحہ ڈیلرز محمد نوید ولد عالمگیر شاہ سکنہ بندکورائی ،نزیر احدم ولد فردوس احمد سکنہ کیچ ،شیر محدم ولد محمد امین سکنہ کڑیخیسور،محمد رمضان ولد جمعہ سکنہ مدینہ کالونی ،وسیم اللہ ولد حسن گل سکنہ حال کچی پائند خان ،واحد وناز ولد بشیر احمد سکنہ محلہ نوناریانوالہ ،محمد ساجد ولد محمد رمضان سکنہ مدنی ٹاؤن اور علی عباس ولد پرویز عباس سکنہ محلہ ڈاکٹر جلال کو موقع سے گرفتار کر لیا ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات در ج کرلیے ہیں ۔