خبرنامہ خیبر پختونخوا

ڈی آئی خان:3 خواتین ٹیچرزکےاغوا کی کوشش ناکام

ڈی آئی خان :(اے پی پی) ڈی آئی خان کے تھانہ کلوچی کی حدود میں پولیس نے تین خواتین ٹیچر کے اغوا کی کوشش ناکام بناتے ہو ئے اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی خان تھانہ کلوچی پولیس کو اطلاع ملی کہ کہ کچھ نامعلوم مسلح اغو کار تین خواتین ٹیچرز کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے جارہے ہیں پولیس نے بروقت کارروائی کے دوران اغوا کاروں کا پیچھا کر تے ہوئے انہیں گھیرے میں لے کر گرفتار کرلی- پولیس نے اغواہو نے والے تینوں خواتین ٹیچرز کو بازیاب کرانے کے بعد اپنے اپنے گھروں کو بحفاظت پہنچا دیا اور گرفتار اغواکاروں پر مقدمہ درج کر نے کے بعد مزید تفتیش کے لئے نامعلوم منتقل کر دیا ہے۔