خبرنامہ خیبر پختونخوا

ڈی آئی خان میں فورسزکی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 اہلکار زخمی

ڈی آئی خان میں فورسزکی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 اہلکار زخمی
ڈی آئی خان:(ملت آن لائن) کلاچی کے علاقے باچہ آباد میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔ ڈی آئی خان میں کلاچی کے علاقے باچہ آباد میں فورسز کی پیٹرولنگ گاڑی پر بم حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا جس کے ذریعے فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا جب کہ اعلی حکام بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔