خبرنامہ خیبر پختونخوا

ڈی سی او چترال، ان کی اہلیہ اور بیٹی بھی حادثے کا شکار

چترال: (ملت+اے پی پی) چترال سے اسلام آباد کا فجائی سفر، ڈی سی او اسامہ وڑائچ کا آخری سفر ثابت ہوا۔ طیارہ حادثہ میں اہلیہ اور بیٹی بھی ان کے ساتھ تھیں۔ ان کا تعلق وہاڑی سے تھا۔ اسامہ وڑائچ سابق آئی جی پنجاب ذوالفقار چیمہ کے بھانجے ہیں۔ جسٹس افتخار چیمہ اور ڈاکٹر نثار بھی ان کے ماموں ہیں۔ اسامہ کے بھائی سعد فارن سروس اور ایک بہن ڈاکٹر ہیں۔ انہیں اکتوبر 2015ء میں چترال کا ڈی سی او مقرر کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے اسامہ وڑائچ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور تعینات تھے۔