خبرنامہ خیبر پختونخوا

کرم ایجنسی،سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، 1 جوان شہید، 2 زخمی

کرم ایجنسی (آئی این پی )کرم ایجنسی کے علاقے لوئر کرم میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ۔ دھماکے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ لوئر کرم کے علاقے شہید ڈانو ڈنڈ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پاک افغان بارڈر کے قریب جوابی کارروائی شروع کردی گئی جبکہ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے مہں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔