خبرنامہ خیبر پختونخوا

کرم ایجنسی میں دراندازی کی کوشش ناکام

پشاور (ملت + آئی این پی) کرم ایجنسی میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی‘ ایک دہشت گرد ہلاک‘ اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا گیا۔ کرم ایجنسی میں فرنٹیئر کور نے کارروائی کرکے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا اور دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔ دہشت گرد لاش چھوڑ کر بھاگ گئے۔ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا گیا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق دہشت گردوں نے ٹل ہنگو میں تخریب کاری کا منصوبہ بنایا تھا۔