خبرنامہ خیبر پختونخوا

کرم ایجنسی میں ڈرون حملہ، 3 افراد ہلاک

کرم ایجنسی میں ڈرون حملہ، 3 افراد ہلاک
پشاور:(ملت آن لائن) کرم ایجنسی میں طالبان کمانڈر کے گھر پر ڈرون حملے کے نتیجے میں 3 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ ڈرون طیارے نے صبح ساڑھے چار بجے طالبان کمانڈر رشید کے گھر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔ طالبان کمانڈر کا گھر غزنوی مرکز کہلاتا تھا جس پر ڈرون طیارے نے 2 میزائل داغے ۔