خبرنامہ خیبر پختونخوا

کرپشن کیخلاف سب سے پہلے جماعت اسلامی نے آواز اٹھائی:سراج

کوٹ مٹھن: (ملت+اے پی پی) سراج الحق کوٹ مٹھن میں صوفی بزرگ خواجہ فرید ؒ کے عرس پر منعقدہ امن کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچے۔ اس موقع پر سراج الحق نے کہا کہ کرپشن کے خلاف سب سے پہلے ہم نے آواز بلند کی جس کے بعد وزیر اعظم اور اسکی اولاد نے اپنے محل تسلیم کیے۔ وزیر اعظم اعتراف کر چکے ہیں کہ فلیٹس حسن اور حسین کی ملکیت ہیں میرے نہیں۔ یہ مان لینا ہی کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ اب ہمیں متحد ہو کر عہد کر لینا چاہیے کہ بھارت ہمارا کھلا دشمن ہے۔ وقت آچکا ہے کہ ڈو اینڈ ڈائی کا فیصلہ کریں۔