خبرنامہ خیبر پختونخوا

کرک، پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن ، 7بد نام زمانہ اشتہاری گرفتار ،اسلحہ برآمد

کرک (ملت + آئی این پی) کرک پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 7بد نام زمانہ مجرمان اشتہاری گرفتار کرکے اسلحہ برآمدکرلیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک میاں نصیب جان نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ضلع کے تمام ایس ایچ اوز کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈا?ن کے کرنے کے احکامات جاری کر دیئے تھے۔تفصیلات کے مطابق بدنام زمانہ مجرمان اشتہاری گل زائیم ولد حبیب اللہ ، محمد عظیم ولد حبیب اللہ ، ننددر خان ولد امیر جان ، سیف اللہ ولد حبیب اللہ ساکنان مینا خیل شاہ سلیم جن کی گرفتاری کیلئے کچھ عرصہ پہلے پولیس نے مجرمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ لگایا تھا، جس پر مجرمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کی اور ملزمان کے فائرنگ سے اے ایس آئی امان اللہ شدیدزخمی ہوا تھااور مجرمان دشوار گزار راستوں کا فائدہ اٹھاکر بھاگنے میں کامیاب ہوئے تھے۔مجرمان اشتہاری پولیس کودرجن سے زائد قتل ، اقدام قتل ،خواتین کے اغواء4 ، راہزنی، چوری ، ڈکیتی اور دیگر سنگین نوعیت کے جرائم میں مطلوب تھے۔ مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری پولیس کیلئے چیلنج سے کم نہیں تھی۔ جن کے کسی بھی صورت گرفتاری کیلئے اسپیشل ٹیم تشکیل دیا گیا۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ شاہ سلیم حبیب اللہ خان کو خصوصی ٹاسک دیا گیا۔ اور ساتھ مجرمان اشتہاریوں کے پتہ براری، انفارمیشن کیلئے سادہ کپڑوں میں اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا۔پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کے گرفتاری کیلئے ان کے خفیہ ٹھکانوں پر چھاپے لگاکر مجرمان کو انتہائی حکمت عملی سے قابو کرکے گرفتار کیا گیا، پولیس کی انتھک کوششوں اور دن دگنی رات چوگنی محنت سے آخر کار مجرمان قانون کے گرفت میں آگئے۔جبکہ تھانہ یعقوب خان شہید کے ایس ایچ او رحمت اللہ خان وزیر کو بھی مجرمان اشتہاریوں شہزادہ ولد عبدالقیوم سکنہ ڈابری بانڈہ اور مجرم اشتہاری شفیع اللہ ولد نواز خان سکنہ نارہ جنڈہ خیل جو پولیس کو قتل، اقدام قتل ، چوری قمار بازی اور دیگر سنگین نوعیت کے جرائم میں مطلوب تھے اور جنہوں نے عوام کو یرغمال بنارکھا تھا جن کے گرفتاری کیلئے ایس ایچ او کو خصوصی احکامات جاری کئے تھے جس پر کاروائی کرتے ہوئے ڈی پی او کے بنائے گئے منصوبہ بندی کے تحت مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کرکے جس پر عوام نے سکھ کا سانس لیا۔تھانہ صابر آباد کے ایس ایچ او کو بدنام زمانہ مجرم اشتہاری ساجد ولد زرمت خان سکنہ ڈب سنگینی جو تین افراد کے قتل اور متعدد کے اقدام قتل اور بھتہ خوری کے الزام میں پولیس کو عرصہ دراز سے مطلوب تھا جن کی گرفتاری کیلئے پولیس کی کاروائیاں جاری تھی۔ مجرم اشتہاری کو دوران چھاپہ گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کر دیا۔پولیس اہلکاروں کے حوصلہ افزائی کیلئے ڈی پی او نے شاباش ، تعریفی اسناد اور نقد انعامات کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او نے کرک پولیس کی کارہائے نمایاں مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری اور اسلحہ ومنشیات ریکوری جس میں 1220مجرمان اشتہاری ، بھاری مقدار میں اسلحہ 1ایل ایم جی، 86کلاشنکوف ، 8کلاکوف ،193رائفل ،481پستول ،17ہینڈ گرینیڈ،13930مختلف بور کارتوس ،628.514کلوگرام چرس، 19.557کلوگرام افیون ،2.256کلو گرام ہیروئن کی برآمد گی شامل ہے۔ جس پر ڈی پی او نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر ، قانون شکن افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔ اور بے گناہ عوام کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔