خبرنامہ خیبر پختونخوا

کلرکہارمیں دیرینہ دشمنی پر 2فائرنگ سےدوافراد قتل

کلرکہار(آئی این پی )نواحی گاؤں میرا میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا۔ کلر کہار کے نواحی گاؤں میرا میں محمد بشیر اور طارق نامی دو افراد موٹر سائیکل پر اپنی پینشن کے سلسلے میں جارہے تھے کہ نامعلوم افراد ان پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں افراد زخمی ہوگئے جنہیں مقامی افراد نے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا تاہم وہ جان بر نہ ہوسکے اور دوران علاج دم توڑ گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، مقتولین کے ورثا نے اب تک نا تو مقدمہ درج کرایا ہے اور نا ہی کسی پر شک کا اظہار کیا ہے تاہم پولیس سرکار کی مدعیت میں اس کا مقدمہ درج کرکے ملازمان کو قانون کے کٹہرے میں لائے گی۔