خبرنامہ خیبر پختونخوا

کلورکوٹ: مسافر بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، 9 زخمی

کلورکوٹ: مسافر بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، 9 زخمی
کلورکوٹ:(ملت آن لائن) مسافر بس میانوالی سے ملتان جا رہی تھی کہ اچانک کلورکوٹ میں ایم ایم روڈ کے ہرنولی موڑ کے قریب اینٹوں سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں مسافر بس کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر موقع پر جاں بحق ہو گئے، دونوں کا تعلق مظفر گڑھ سے ہے۔ حادثہ میں نو مسافر زخمی بھی ہوئے۔ ریسکیو ٹیم نے جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی منتقل کر دیا ، جہاں پانچ افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔