خبرنامہ خیبر پختونخوا

کنٹینر خان کے پی کے میں تبدیلی لائیں: امیر

بٹ خیلہ: (ملت+اے پی پی)) ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء امیر مقام نے عمران خان پر خوب تنقید کی، کہتے ہیں دھرنے، لاک ڈاؤن کا حشر بھی سب نے دیکھ لیا ہے، وزیر اعظم بننے کا خواب خواب ہی رہے گا۔ امیر مقام نے کہا کہ پی ٹی آئی میں سارے یوٹرن کے ماسٹر ہیں، خان صاحب کو خیبر پختونخوا کے عوام ڈھونڈ رہے ہیں۔ امیر مقام نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئے آرمی چیف مشن کو جاری رکھیں گے۔