خبرنامہ خیبر پختونخوا

کوئٹہ: بارش سے مکان کی چھت گرنے سے3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق،دوزخمی

کوئٹہ (آئی این پی) کوئٹہ میں نوا کلی کے علاقے میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گرنے سے 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ کوئٹہ کے نواحی علاقے نوا کلی میں بارش کے باعث کچا مکان منہدم ہونے سے 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد مقامی افراد اور امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو گھر کے ملبے سے باہر نکالا۔ پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت گل بی بی، رادیکا، تاجو بی بی اور فواد خان کے ناموں سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں محمد زیار اور جمشید شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔