خبرنامہ خیبر پختونخوا

کوئی غیر قانونی اسلحہ برآمد نہیں ہوا،شہد کی بوتل کو شراب کی بوتل بنادیا، امین گنڈا پور

اسلام آباد(ملت + آئی این پی) خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ میری گاڑی سے کوئی غیر قانونی اسلحہ برآمد نہیں ہوا،شہد کی بوتل کو پولیس نے شراب کی بوتل بنادیا۔اتوار کو صوبائی وزیر خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری گاڑی سے کوئی غیر قانونی اسلحہ نہیں برآمد ہوا،اسلحہ لائسنس یافتہ ہے،میرے استعمال میں ہے،ایک ایس ایم جی میری ذاتی ہے،شہد کی بوتل کو انہوں نے شراب کی بوتل بنادیا ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے علی امین گنڈا پو کو بنی گالہ جاتے ہوئے روکا،اس کی گاڑی کی تلاشی کے 8میگزین ،5کلاشنکوف،شراب کی بوتلیں اور ذبح کیے ہوئے تیتر بٹیر برآمد کئے تھے۔