خبرنامہ خیبر پختونخوا

کوہاٹ: تحریک طالبان کےقاری اوید سمیت 68 گرفتار

کوہاٹ:(ملت+اے پی پی) پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے تحریک طالبان پاکستان کے اہم شدت پسند قاری اوید سمیت 68جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرلیا ہے۔خیبر پختونخوا حکومت نے قاری اوید کے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے مقرر کی تھی ۔ ڈی پی او کوہاٹ جاوید اقبال کے مطابق جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کی۔ اس دوران 68 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکےدو کلاشنکوف، دو رائفل،چار شاٹ گن، سات پستول اور درجنوں گولیاں برآمد کرلی گئی۔ ڈی پی او کے مطابق تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان میں کالعدم دہشت گرد تنظیم کا اہم شدت پسند قاری اوید بھی شامل ہے جس کا نام ریڈ بک میں شامل ہے اوراس کے سر کی قیمت صوبائی حکومت نے پانچ لاکھ روپے مقرر کی تھی۔ قاری اوید نے 2014 میں مسافر گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم کا نشانہ بنایا جس میں 12 مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ حملے کے بعد قاری اوید دبئی روپوش ہوگیا تھا۔