خبرنامہ خیبر پختونخوا

کوہاٹ میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی؛ بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

کوہاٹ:(آئی این پی) درہ آدم خیل میں سپینہ تھانے کے قریب سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ کوہاٹ میں درہ آدم خیل میں سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاعات پر سپینہ تھانے کے قریب کارروائی کی جس کے دوران سوزوکی پک اپ سےاسلحہ برآمد کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پک اپ سے برآمد ہونے والے اسلحے میں 123 ایس ایم جی، مختلف بورکے کارتوس اور میگزین شامل ہیں جب کہ اسلحہ درہ آدم خیل سے پشاور لےجایا جارہا تھا۔