خبرنامہ خیبر پختونخوا

کوہاٹ پولیس نے کا رلفٹنگ کی پانچ وارداتیں ناکام بنا کر 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا

کوہاٹ(ملت + آئی این پی)کوہاٹ پولیس نے کا رلفٹنگ کی پانچ وارداتیں ناکام بنا کر نو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔گاڑیاں چوری کرنے کی یہ وارداتیں تھانہ چھا?نی،سٹی،محمد ریاض شہید ،بلی ٹنگ اور تھانہ لاچی کی حدود میں رونما ہوئی تھیں۔پولیس نے بروقت اور م?ثر کاروائیوں کے نتیجے میں چوری کی دو موٹر کاریں ایک فلائنگ کوچ گاڑی اور دو موٹر سائیکلیں برآمد کرکے زیر حراست ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق کار چوری کی پہلی واردات گزشتہ روزتھانہ محمد ریاض شہید کی حدود میں واقع ڈھوڈہ روڈ پر رونما ہوا جہاں توغبالا کے رہائشی تاج محمد نامی شخص سے مبینہ ملزمان فیض اللہ،سعداللہ ساکنان ناکبند اور ارسلا خان سکنہ نری کک فلائنگ کوچ گاڑی لے اڑے۔واقعہ کی اطلاع تھانہ محمد ریاض شہید پولیس کو دی گئی تومقامی ایس ایچ اوانسپکٹر گل جنان نے پولیس نفری کے ہمراہ بروقت کاروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو مسروقہ گاڑی سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔اسی طرح کوہاٹ پنڈی روڈ پر بلی ٹنگ کے قریب واقع آئل ڈپو سے کار لفٹنگ کی واردات کے دوران فیض اللہ ولد آدم خان ساکن ناکبند کی موٹر کار گاڑی چوری کرلی گئی جسکی اطلاعی رپورٹ تھانہ بلی ٹنگ میں درج کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بلی ٹنگ طاہر محمود اور اسکی پولیس پارٹی نے تلاش کے دوران توغ کے علاقے سے بالآخر مسروقہ موٹر کار برآمد کرکے واردات میں ملوث دو ملزمان تاج محمد ساکن اورکزئی ایجنسی اور حاجی رحمان سکنہ توغ بالا کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ادھر کوہاٹ چھا?نی کے علاقہ او ٹی ایس روڈ سے ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی کامران رضا کی موٹر کار گاڑی چوری کرنے والے دو کار لفٹروں رحیم اللہ ولد رحمان اللہ اور ذاکر شاہ ولد حکیم شاہ ساکنان چارسدہ کو تھانہ چھا?نی پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر عابد خان آفریدی نے پولیس نفری کے ہمراہ بروقت اور کامیاب کاروائی کے دوران گرفتار کرکے تھانہ چھا?نی منتقل کردیا جہاں انکے خلاف موٹر کار کے مالک کامران رضا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔دریں اثناء4 تھانہ سٹی پولیس نے ایک اطلاع پر محلہ واعظان میں چھاپہ مار ا جہاں موٹر سائیکل چوری کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ایک بائیک لفٹر ندیم خان ولد فقیر خان سکنہ گارڈن کالونی کومسروقہ موٹر سائیکل سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور اس اسکے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔علاوہ ازیں تھانہ لاچی پولیس نے بھی موٹر سائیکل چوری کی واردات کا کھوج لگا کر ایک ملزم کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹر سائیکل برآمدکرلی ہے۔